: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
انتخابی موسم کے درمیان جنتا دل (یو) کے سینئر لیڈر شرد یادو نے متنازعہ
بیان دے کر سرخیاں بٹوری ہیں۔ ایک پروگرام میں شرد یادو نے ووٹ کی عزت کو
بیٹی کی عزت سے بڑا بتا دیا۔ منگل کو جننايک کرپوری ٹھاکر کی جینتی پر پٹنہ
میں ایک پروگرام میں شرد نے ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی عزت
جائے گی تو گاؤں اور محلے کی عزت جائے گی، لیکن ووٹ ایک بار اگر فروخت ہو
گیا تو ملک کی عزت اور آنے والا خواب پورا نہیں ہو
سکتا۔
پروگرام میں شرد یادو سیاست کے گرتے معیار اور پیسے-ووٹ کے گٹھ جوڑ پر بات
کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیلیٹ پیپر کے بارے میں بڑے پیمانے پر جگہ جگہ
سمجھانے کی ضرورت ہے۔ بیٹی کی عزت سے بڑی ووٹ کی عزت ہے۔ اگر ایک بار ووٹ
بک گیا تو آنے والا خواب پورا نہیں ہو پائے گا۔
شرد یادو نے اس بات کو لے کر بھی کافی تشویش ظاہر کی کہ پیسے نہ ہونے کی
وجہ سے ان کی پارٹی اتر پردیش کا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں نظر آ رہی ہے۔